نائیجیریا،22مارچ(ایجنسی) آج افریقی ملک نائیجیریا کے بحران زدہ شمال مشرقی علاقے کے ایک مہاجر کیمپ میں کم از کم چار خود کُش دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ دھماکوں سے میدوگوری کے علاقے میں
واقع اس کیمپ کے خیموں میں آگ لگ گئی تھی۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ دھماکے پانچ خود کُش حملہ آوروں نے کیے۔ اس طرح ان دھماکوں میں حملہ آوروں سمیت آٹھ ا فراد ہلاک ہو گئے۔ مُونا نامی یہ وسیع و عریض کیمپ اُن ہزارہا مہاجرین کا مسکن ہے، جو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائیوں کی وجہ سے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔